سعید غنی 164

سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کو گلے لگا لیا

کراچی (رپورٹنگ آن لائن )سندھ کے وزیر محنت و افرادی قوت سعید غنی نے کراچی کی مقامی عدالت میں اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کو گلے سے لگالیا۔ کراچی کی مقامی عدالت میں سعید غنی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف کیسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے سعید غنی سے مکالمہ کیا کہ آپ نے حلیم عادل شیخ کے خلاف ہتک عزت کا کیس کیا ہے؟ کیا پیسے عزت سے بڑھ سکتے ہیں؟۔ عدالت نے صوبائی وزیر سعید غنی اور حلیم عادل شیخ کو ہدایت کی کہ دل بڑا کریں اور ایک دوسرے کو معاف کردیں، جس کے بعد سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کو گلے سے لگالیا۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ گلے ملتے رہتے ہیں، کوئی نئی بات نہیں، سندھ کے عوام کے مفاد کے خلاف کچھ قبول نہیں، عوامی مسائل پر آواز اٹھاتے رہیں گے۔ جس پر سعید غنی نے کہا کہ یقین سے کہتا ہوں مجھ پر جو الزامات لگائے وہ جھوٹے ہیں، الزامات واپس لے لیں، یہ کیسز ختم ہوجائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں