عازمین حج 47

سعودی ایئرلائن کے طیارے میں خرابی، سینکڑوں عازمین حج لاہور ایئرپورٹ پر پھنس گئے

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )سعودی ایئرلائن کے طیارے کے انجن میں خرابی کے باعث سیکڑوں عازمین حج علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پھنس گئے۔میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 5735 لاہور سے مدینہ کے لئے ساڑھے 10 بجے روانہ ہونی تھی۔

سیکڑوں مسافر لاہور ایئر پورٹ پر فلائٹ کے منتظر ہیں۔ایئر لائن انتظامیہ کے مطابق طیارے میں تکنیکی خرابی کے باعث تاخیر ہوئی، ایئر کرافٹ انجینیئر کام کر رہے ہیں، خرابی جلد دور ہو جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں