خواجہ سعد رفیق 11

سرگودھا مسلم لیگ( ن) کا گڑھ ہے،خواجہ سعد رفیق

سرگودھا(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ(ن)کی خاتون رکن قومی اسمبلی ارم حامد حمید نے مسلم لیگ ن کے راہنما سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے اراکین قومی اسمبلی کے ہمراہ ملاقات کی۔

اس موقع پر سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ سرگودھا مسلم لیگ( ن) کا گڑھ ہے جہاں سے چوہدری عبد الحمید مرحوم اور ان کے صاحبزادے چوہدری حامد حمید نے ہر مشکل دور میں مسلم لیگ (ن)کا ساتھ دیا۔ جن کو آمریت کے دور میں سیاسی دبائو، ظلم و جبر اور مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑھا لیکن انہوں نے مسلم لیگ ن اور قائد میاں نواز شریف سے اپنی وفاداری کا دامن کبھی نہیں چھوڑا، جو مثبت قدم کا سفر جاری و ساری ہے۔

انہوں نے ارم حامد حمید سے کہا کہ اب یہ ذمہ داری آپ پر عائد ہوتی ہے کہ اپنے حلقہ کے عوام کے مسائل بھرپور انداز میں اجاگر کریں اور عملی خدمت کے ذریعے یہ ثابت کریں کہ آپ اپنے سسر مرحوم چوہدری عبد الحمید اور اپنے شوہر چوہدری حامد حمید کی سیاسی و عوامی خدمات کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔خواجہ سعد رفیق نے چوہدری عبد الحمید مرحوم کی سیاسی خدمات پر انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہ صرف سرگودھا بلکہ مسلم لیگ(ن)کے لیے جو گراں قدر خدمات انجام دیں وہ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گئیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اپنے کارکنان ان کی وفاداری، اصول پسندی اور عوامی خدمت کے جذبہ کو خصوصی اہمیت دیتی ہے جس کی وجہ سے چوہدری عبد الحمید کے بعد چوہدری حامد حمید اور اب ارم حامد حمید پارٹی کے سیاسی خاندان کے جانشین اور عوامی خدمت سے سرشار ہیںـ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں