امین الحق 150

سرپرائز کا اعلان ماضی میں ہوا جس کا نتیجہ صفر نکلا‘ امین الحق

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر امین الحق کاکہناہے کہ سرپرائز کا اعلان ماضی میں ہوا جس کا نتیجہ صفر نکلا۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو میں امین الحق نے کہا کہ آئین اور قانون کی پابندی فرض ہے، آئین کہتا ہے تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد ووٹنگ کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ سرپرائز کا اعلان ماضی میں ہوا جس کا نتیجہ صفر نکلا جب کہ احتجاج ہر جہموری پارٹی کا حق ہے۔دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ توقع کر رہے ہیں آج آئین کی حکمرانی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں