سردار ایاز صادق 85

سردار ایاز صادق کی نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نوشکی میں انسداد پولیو ٹیم پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بچوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی نے فائرنگ کے نتیجے میں شہید پولیس اہلکار عبدالوحید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید عبدالوحید کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا ۔ سر دار ایازصادق نے کہاکہ پولیس اہلکار عبدالوحید کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ شہید کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے مامور ٹیم پر حملہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوںنے کہاکہ بچوں کے محفوظ و صحت مند مستقبل پر حملہ کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے شہید پولیس اہلکار کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعاء کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں