شیخ رشید 17

سب کو معلوم ہے غریب کے ساتھ کیا ہو رہا ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ غریب کے ساتھ کیا ہو رہا ہے۔

راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ تنخواہوں پر گزارا نہیں ہو رہا یہ باتیں ڈھکی چھپی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھتی جا رہی ہے، غریب پر برا وقت ہے، بجلی کے بلوں کی صورتِ حال سب کے سامنے ہے۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ دعاگو ہوں معیشت بہتر ہو اور غریب کے حالات بہتر ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں