صائمہ قریشی 18

ساس بچوں کی شادی کے بعد گھر پر کنٹرول چاہتی ہے’صائمہ قریشی

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )نامور اداکارہ صائمہ قریشی نے کہا ہے کہ مائیں بچوں کی شادی کے بعد ریٹائر نہیں ہوتیں کیونکہ گھر پر کنٹرول چاہتی ہیں،میرے خیال میں ماں کو بچوں کی شادی کے بعد ریٹائر ہوجانا چاہیے لیکن وہ ریٹائر نہیں ہونا چاہتیں کیونکہ وہ گھر پر اپنا اختیار اور کنٹرول برقرار رکھنا چاہتی ہیں جو درست نہیں ہے۔

ایک انٹر ویو میں انہوںنے کہا کہ میں نے بیرون ملک بوڑھے لوگوں کو اپنی زندگی سے لطف اندوز ہوتے اور متحرک دیکھا ہے، پاکستان میں بہت سے لوگوں کے پاس کوئی کام نہیں اس لیے ان کے بچے شکایت کرنے لگے ہیں، لوگوں کو خود کو مصروف رکھنا چاہیے اپنے آپ کو کارآمد بنانا چاہیے اور مشاغل تلاش کرنے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں