ملتان(رپورٹنگ آن لائن)پاکستان کے سب سے بڑے پراپرٹی پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے الرحیم ولازملتان میں تین روزہ رنگا رنگ فیملی پراپرٹی گالا کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں فیملیز اور بالخصوص بچوں کے لئے خصوصی جمپنگ کیسل،کارٹون کریکٹرز، فیس پینٹ کے ساتھ ساتھ پپٹ شو اور میجک شو بھی سجایا گیا۔ زمین ڈاٹ کام کے اس فیملی پراپرٹی گالا میں مفت داخلے کی بدولت اہلیان ملتان نے کرونا ایس او پیز کے ساتھ بھرپور انداز میں شرکت کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے ریجنل سیلز منیجر رانا فرخ ندیم کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام نے اس سے قبل بھی عوامی تفریح پر مبنی پروگرامات کا انعقاد کیا ہے،ایسے ایونٹس روز مرہ مصروفیات سے وقت نکال کر فیملی کے ساتھ پُرلطف لمحات گزارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ زمین ڈاٹ کام ہمیشہ رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں عام شہریوں کی دلچسپی کو مدنظر رکھتی ہے ، اس کی ایک مثال الرحیم ولاز میں ہونے والا فیملی پراپرٹی گالا ہے، جس میں فیملی کے ہر فرد کے لئے دلچسپی کا سامان موجود ہے جو اس کی کامیابی کو چار چاند لگا رہا ہے۔
فیملی پراپرٹی گالا میں شریک فیملیز کا کہنا تھا کہ الرحیم ولاز میں منعقد ہونا والا یہ ایونٹ اپنی مثال آپ ہے، کیونکہ اس ایونٹ نے فیملیز کو موسم بہار سے لطف اندوز ہونے کے لئے شاندار موقع فراہم کیا ہے۔ زمین ڈاٹ کام کی یہ کاوش مستقبل میں ایک قابل تقلید مثال کے طور پر یاد رکھی جائے گی۔
دوسری جانب زمین ڈاٹ کام کی جانب سے فیملی پراپرٹی گالا کے دوران الرحیم ولاز میں سرمایہ کاری پر خصوصی ڈسکاؤنٹس کے علاوہ پلاٹس خریدنے والے شہریوں کو موٹر سائیکل، ایل ای ڈی ٹی وی اورفریج سمیت دیگر تحائف دئیے گئے۔