ذلفی بخاری 229

زلفی بخاری کا برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی ذلفی بخاری نے برطانوی شہریت چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔

ذلفی بخاری نے بیان دیا ہے کہ جب حکومت آئی تھی تب ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان میں رہوں گا اور میں پاکستان میں مکمل طور پر شفٹ ہوچکا ہوں۔انہوں نے کہا کہ اپنا برطانوی پاسپورٹ سرنڈر کرنے کے لیے برطانیہ جارہا ہوں،اب میرے پاس صرف پاکستان کی شہریت ہی ہوگی۔ آئندہ انتخابات لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں