ہمایوں اختر خان 69

زراعت ترقی کرے گی تو معیشت کا پہیہ چلے گا’ ہمایوں اختر خان

فیصل آباد/تاندلیانوالہ(رپورٹنگ آن لائن )سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ نوجوانوںکو تعلیم کے ساتھ ہنر سکھانے کے منصوبے شروع ہونے چاہئیں، آئی ٹی کے ذریعے ملک کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے ، حلقے میں ہنر سکھانے اور آئی ٹی کے اداروں کے قیام کیلئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں ،این اے 97میںترقی تو درکنار بنیادی سہولیات کا بھی فقدان ہے لیکن ہم نے ہر طرف پھیلی محرومیوں کو ترقی اور خوشحالی سے بدلنے کا بیڑہ اٹھا لیا ہے اور ان شااللہ یہ کر کے دکھائیں گے۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے حلقہ این اے97 سے تعلق رکھنے والے علاقہ عمائدین، کسانوں اور تاجروں کے نمائندہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایوں اختر خان نے حلقے میں سوئی گیس کی فراہمی اور سڑکوں کی تعمیر کے لئے حال ہی میں وفاقی وزیر توانائی علی پرویز ملک اور وفاقی وزیر مواصلات عبد العلیم خان سے ہونے والی ملاقاتوں کے حوالے سے بھی آگاہ کیا جس پر وفد نے ہمایوں اختر خان کی کاوشوں پر اظہا ر تشکر کیا ۔

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا کہ حلقے کے لوگ ہماری آواز بنیں ہم ان شااللہ ان کی آواز کو اپنی پوری طاقت کے ساتھ متعلقہ حکام تک پہنچائیں گے ۔ایسا کوئی موقع نہیں ہوتا جب ہم کسان اور زراعت کے لئے بات نہ کریں ،ہم بر ملا کہتے ہیں کہ زراعت ترقی کرے گی تو معیشت کا پہیہ چلے گا ، کسان کی محنت کو تسلیم کیا جائے گا تو وہ اور محنت کرے گااور ملک خوراک میں خود کفیل ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں