اداکارہ ریما 202

ریما نے امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی

نیویارک (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ ریما نے امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لگوالی۔امریکا میں کورونا ویکسین کی دوسری ڈوز لینے کے بعد اداکارہ ریما نے لوگوں کو حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ ویکسین سے نہ گھبرائیں۔ریما نے لوگوں کو ہدایت کی کہ کورونا ویکسین لگوائیں، اپنی اور دوسروں کی جان بچائیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل اداکارہ ریما خان نے 19 جنوری کو کورونا وائرس کی پہلی ویکسین لگوائی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں