لاہور( رپورٹنگ آن لائن) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی ، پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو طبیعت ناساز ہونے کے باعث عدالت میں پیش نہ کیا جا سکا جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ میں یکم اکتوبر تک توسیع کر دی ۔ احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے ریفرنس پر سماعت کی ۔دوران سماعت شہباز شریف کی جانب سے ان کے نمائندے نے حاضری لگوائی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر مزید گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرتے ہوئے سماعت یکم اکتوبر تک ملتوی کر دی ۔
