دودھ

رمضان المبارک سے قبل دودھ کی قیمت میں10روپے لیٹر اضافہ

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور میں رمضان المبارک کے آغاز سے قبل دودھ کی قیمت میں10روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ۔ دکانداروں کی جانب 80روپے فی لیٹر والا دودھ90روپے اور 110روپے فی لیٹر والے دودھ کی 120روپے فی لیٹر فروخت شروع کر دی گئی ہے ۔