راولپنڈی تعلیمی بورڈ

راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے جماعت نہم کے ریگولر امیدوارن کی آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا

راولپنڈی (رپورٹنگ آن لائن) بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن راولپنڈی نے پنجاب بورڈکمیٹی آف چئیرمین (PBCC) کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کی روشنی میں جماعت نہم کے ریگولر امیدوارن کی آن لائن رجسٹریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔

بورڈ سے الحاق شدہ تمام ریگولر اور پرائیویٹ ادارہ جات کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنے ریگولر امیدواران کی رجسٹریشن جماعت نہم 31 اگست سے پہلے اپنے لاگ ان آئی ڈی سے بورڈ آفس کو آن لائن کریں اور اس کی ہارڈ کاپی 31 اگست 2020 تک بورڈ کو ارسال کریں۔

500/- روپے لیٹ فیس کے ساتھ آن لائن رجسٹریشن کرنے اور بورڈ آفس کو ارسال کرنے کی آخری 15 ستمبر ہے۔رجسٹریشن شیڈول تمام ادارہ جات کی جانب سے مہیا کردہ ای میل ایڈریس پر بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔