راجہ بشارت

ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت قوانین کی ضرورت ہے، راجہ بشارت

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔ راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی کا اجلاس ہوا جس میں ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے گوداموں کے نئے قواعد پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ نئے قواعد میں اشیا کے ذخیرے کی مقدار کا لازمی تعین کیا جائے ، ذخیرہ اندوزی کی حوصلہ شکنی کیلئے سخت قوانین کی ضرورت ہے۔ راجہ بشارت نے کابینہ کمیٹی کو نئے قواعد میں مزید بہتری لانے کی ہدایت دی۔

کابینہ کمیٹی برائے امور قانون سازی نے مائننگ بورڈ کی تشکیل کی ، محکمہ ماحولیات کے کنسلٹنٹس کی رجسٹریشن کے قواعد میں ترمیم کی اور پنجاب کرسچیئن میرج کے رولز 2021 کی توثیق کی بھی منظوری دی۔ واضح رہے کہ اجلاس میں وزیر ہائیر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں اور متعلقہ سیکرٹریوں نے شرکت کی۔