سرفراز بگٹی 46

دینی مدارس کے خلاف کارروائی سے متعلق غلط فہمی پھیلائی گئی، سرفراز بگٹی

کوئٹہ (رپورٹنگ آن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کہتے ہیں کہ دینی مدارس کے خلاف کارروائی سے متعلق غلط فہمی پھیلائی گئی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ حکومت کا کوئی ایسا ارادہ تھا نہ ہے، دینی مدارس کی ترقی و بہتری کیلئے ہر ممکن تعاون کریں گے، پارلیمنٹ نے مدارس رجسٹریشن ایکٹ منظور کیا ہے اب یہ بلوچستان اسمبلی میں بھی پیش ہونا ہے۔

سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ بلوچستان اسمبلی میں اتفاق رائے سے قانون سازی کیلئے اقدامات کریں گے، یہ معاملہ اتفاق رائے سے حل ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں