مریم نوازشریف 37

دہشت گردی ہار گئی،کھیل اور امن جیت گیا،دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی’مریم نواز

لاہور (رپورٹنگ آن لائن)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سری لنکا کیخلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے سری لنکن ٹیم کی سپورٹس مین سپرٹ کو زبردست خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ مہمان ٹیم کا کرکٹ سے لگاؤ قابل تحسین ہے۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ دہشت گردی ہار گئی,کھیل اور امن جیت گیا۔امن کو جیتنا ہی ہوگا،دہشتگردوں کی سازشیں ہمیشہ ناکام ہوں گی۔

وزیراعلی مریم نوازشریف نے کہاکہ ون ڈے کرکٹ سیریز میںپاکستانی ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرکے شائقین کو محظوظ کیا۔بابر اعظم کی شاندار سینچری کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ دعا ہے پاکستانی ٹیم فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں