جہانگیر خان 7

دہشتگردی کیخلاف جنگ میں قوم افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے’ جہانگیر ترین

لاہور(رپورٹنگ آن لائن )جہانگیر خان نے کوئٹہ میں نہتے شہریوں پر ہونے والے بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدل دشمن کی جانب سے عید کی چھٹیوں کے دوران اپنے گھروں کو جانے والے خاندانوں کو نشانہ بنانا سفاکیت کی بدترین مثال ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالی شہدا ء کے درجات بلند فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے۔

جہانگیر خان ترین نے کہا کہ بزدل دہشتگردوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ ان کا انسانیت اور اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ دہشتگردی کے خلاف اس جنگ میں پوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں