شاہدہ منی 9

دوسرے لوگوں کو دُکھ اور تکلیف میں دیکھ کر بے چین ہو جاتی ہوں’ شاہدہ منی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)میلوڈی کوئین شاہدہ منی نے کہا ہے کہ دوسرے لوگوں کو دُکھ اور تکلیف میں دیکھ کر بے چین ہو جاتی ہوں اورخدا کی ذات نے مجھے جتنی استعداد دی ہے میں دوسروں کی مدد کرنے کی کوشش کرتی ہوں ۔ ایک انٹر ویو میں شاہدہ منی نے کہا کہ انسانوں سے محبت اور ان کے دُ کھ درد میں ان کے کام آنا خد اکی قربت کا بہترین ذریعہ ہے اس لئے ہم سب کو اس کے لئے کوشش کرنی چاہیے ۔

میراماننا ہے کہ خلوص نیت سے خدا کی راہ میں خرچ کرنے سے آپ کا مال کم نہیں ہوتا بلکہ اس میں نہ صرف برکت آتی ہے اس میں غیر معمولی اضافہ بھی ہوتا ہے ۔ بعض اوقات ایسا بھی ہوتا ہے کہ خدا کی ذات آپ کو ایسی جگہ سے عطا کرتے ہیں جس کا آپ کو گمان بھی نہیں ہوتا ۔

شاہدہ منی نے کہا کہ میں تمام صاحب ثروت لوگوں سے اپیل کروں گی کہ وہ اپنے ملازمین اورارد گرد لوگوں کی دل کھول کر مدد کیا کریں بلکہ ہو سکے تو ان کے بچوں اور بچیوں کو تعلیم دلوائیں تاکہ وہ کامیاب انسان بنیں جو آپ کے لئے بھی صدقہ جاریہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں