برانڈڈ گھی 144

درجہ اول برانڈڈ گھی تیار کرنے والی ملوںنے قیمت میں26 روپے کلو تک اضافہ کر دیا

لاہور( ر پورٹنگ آن لائن)درجہ اول برانڈڈ گھی تیار کرنے والی ملوںنے قیمت میں26 روپے کلو تک اضافہ کر دیا جس سے اس کی قیمت418 روپے کلو سے بڑھ کر 444 روپے کلو ہو گئی ہے کمپنی کی جانب سے پرچون بازاروں میں گھی کی نئی سپلائی اضافہ شدہ قیمتوں کے فراہم کی گئی ۔اسی طرح 5کلو کا ڈسپنسر پیک 2090 روپے سے بڑھا کر2220 روپے کا کردیا گیاہے۔درین اثناگھی ملز مالکان نے حکومت کو گھی کی قیمتوں میں مزیدا ضافے سے آگاہ کردیا ہے کہ ایک کلو گھی کی قیمت میں 80 روپے تک اضافے کا خدشہ ہے ،گھی مل مالکان نے اس بارے میں حکومت کو آگاہ کردیا۔

گھی ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پام آئل کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ ہو گیاہے،اگر ڈیوٹیز میں کمی نہ کی تو قلت اور قیمت دونوں بڑھے گی،پیٹرول کی قیمت بڑھنے سے ٹرانسپورٹ چارجز بڑھ گئی ہے جبکہ بجلی کی قیمت میں پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے ۔

فلور ملز مالکان نے بھی پیٹرول اور بجلی کی قیمت میں اضافے کے باعث گرائنڈنگ چارجز اور ٹرانسپورٹ چارجز بڑھنے پر 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 45 روپے تک اضافے کا مطالبہ کیا ہے جس سے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 1100روپے سے بڑھ کر1145روپے ہو جائے گی۔علاوہ ازیںمقامی تھوک مارکیٹ میں ایک کلو چینی کی قیمت 2روپے اضافے سے 86روپے ہو گئی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں