خواجہ آصف

خواجہ آصف کیخلاف زائد اثاثوں کی تحقیقات میں پیشرفت، 4 افراد نے بیانات ریکارڈ کرا دئیے

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) خواجہ آصف کے خلاف زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ تحقیقات میں پیش رفت، 4 افراد نے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔ نیب دستاویزات کے مطابق نجی بینک کے چپڑاسی انوار نے اکاونٹ میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جمع کرائے، چپڑاسی کے مطابق سینئر افسران کے کہنے پر رقم جمع کرائی۔

خواجہ آصف کے بھتیجے سلطان عزیز نے بھی 2 کروڑ روپے جمع کرائے، خواجہ سلطان کے مطابق ان کی ہی رقم ان کے اکانٹ میں جمع کرائی گئی۔ نیب دستاویزات کے مطابق سیاسی کارکن عبدالوحید نے بھی 3 کروڑ اکاونٹ میں جمع کرائے، سرمد اعجاز نے 50 لاکھ روپے نکلوا کر خواجہ آصف کے حوالے کیے، یہ ساری رقم کہاں سے آئی خواجہ آصف تاحال جواب نہیں دے سکے۔