اسد قیصر 8

خواجہ آصف بتائیں کیا 8 فروری 2024 کا الیکشن ان کے ضمیر پر بوجھ نہیں؟ اسد قیصر

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے کہا کہ ان کے ضمیر پر بوجھ ہے، وہ بتائیں 8 فروری 2024 کا الیکشن کیا ان کے ضمیر پر بوجھ نہیں؟۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز کہا تھا کہ میرے گھر میں آئی ایس آئی کے ساتھ میٹنگز ہوتی تھیں، ایک تو یہ گھر اسد قیصر کا نہیں اسپیکر قومی اسمبلی کا تھا۔

اسد قیصر نے کہا کہ میں تو ایف اے ٹی ایف کے بلز پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سہولت کاری کر رہا تھا، آئی ایس آئی افسران اینٹی منی لانڈرنگ اور ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ بلز پر اپنی اِن پٹ دے رہے تھے۔انہوں نے کہا ہے کہ کیا خواجہ آصف ریحانہ ڈار سے بہت بڑی لیڈ سے نہیں ہارے تھے؟ اگر ان کے ضمیر پر بوجھ ہے تو چوری کی گئی سیٹ سے استعفیٰ دیں۔انہوںنے کہاکہ خواجہ آصف ضمیر کا بوجھ ہلکا کرنے کے لیے آئیں دوبارہ ریحانہ ڈار سے الیکشن لڑ لیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں