مکوآنہ(رپورٹنگ آن لائن)خشک میوہ جات کی برآمدات میں جون 2025 کے دوران 65.04 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت 1.7 ارب روپے تک پہنچ گئی جبکہ جون 2024 میں خشک میوہ جات کی برآمدات کا حجم 1.03 ارب روپے رہا تھا ۔
اس طرح جون 2024 کے مقابلہ میں جون 2025 کے دوران خشک میوہ جات کی قومی برآمدات میں 0.67 ارب روپے یعنی 65 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیاگیا ہے ۔








