تباہی

حکومت نے دو سال میں تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا،صدر (ن) لیگ

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صدر و قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے دو سال میں تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، عوام سیاسی انجینئرنگ کے تجربے کی سزا بد انتظامی اور ناکام معاشی پالیسیوں کی صورت میں بھگت رہے ہیں۔

منگل کو صدر مسلم لیگ(ن)شہباز شریف نے تحریک انصاف حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی دو سالہ کارکردگی ناکامی کی منہ بولتی تصویر ہے، حکومت نے دو سال میں تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملکی خارجہ پالیسی ہو یا معاشی پالیسی سارے ناکام ہیں، قومی معاملات میں بد انتظامی مزید بڑھ چکی ہے اور حکومت نے دو سال میں تباہی کے علاوہ کچھ نہیں دیا، عوام بدترین سیاسی انجینئرنگ کے تجربے کی سزا بھگت رہے ہیں