لاہور( رپورٹنگ آن لائن)نامور رائٹر و ڈائریکٹر ندیم بیگ نے فلم انڈسٹری کی موجودہ صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے فلم انڈسٹری سے وابستہ جن لوگوں کی معاونت کی ہے وہ اس کی بہتری کیلئے کیوں سامنے نہیں آرہے ، بحران کے حالات کے باوجود نئی فلمیں ”عاشقی ”اور ”تیرے بن ”شروع کرنے جارہا ہوں اور قوی امید ہے کہ دونوں پراجیکٹ فلم انڈسٹری کیلئے تقویت کا باعث بنیں گے ۔
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ندیم بیگ نے کہا کہ حکومت نے انہی لوگوں کو فلم انڈسٹری کی بہتری کے نام پر فنڈز دئیے ہیں جو یہاں سے کروڑوں اور اربوں کمانے کے باوجود گھروں میں بیٹھ کر فلم انڈسٹری کی تباہی و بربادی کا تماشہ دیکھ رہے تھے ۔ حکومت نئے لوگوں کو فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے فنڈز دے اور پھر اس کی نگرانی بھی کی جائے تاکہ ہماری انڈسٹری دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑی ہو جس سے ہزاروں لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔








