بھارتی گلوکارہ 162

حدیقہ کیانی کاگاناچرانےوالی بھارتی گلوکارہ کی ڈھٹائی

ممبئی (رپورٹنگ آن لائن) پاکستان کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی کا مقبول ترین گانا چرانے والی بھارتی گلوکارہ کانکاکپورنے کا کہنا ہے کہ وہ جانتی ہی نہیں تھیں کہ ایسا کوئی گانا موجود بھی ہے۔بالی ووڈ کے لیے چٹیاں کلائیاں گانےوالی کانکا نے 28 اپریل کو اسی نام سے گاناریلیز کیاتھا جس پرحدیقہ کی جانب سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ گانے کی دھن اور شاعری بغیران سے اجازت لیے بغیراستعمال کی گئی۔

ٹائمزآف انڈیا کودیے جانےوالے انٹرویومیں کانکا نے اس حوالے سے کیے جانے والے سوال کے جواب میں کہا کہ انہیں علم نہیں تھا کہ ایساکوئی گانا بھی موجود ہے اور انہوں نے کسی کے کام کو کاپی کرنے کی کوشش نہیں کی۔ انہوں نے کہا مجھے نہیں علم کہ گانے کا تعلق پاکستان سے ہے، افغانستان یا پنجاب سے میں صرف اتناجانتی ہوں کہ یہ ایک خوبصورت گانا ہے جو شاید ایک صدی پہلے لکھا گیا تھا۔

واضح رہے 1999 میں ریلیز کیا جانے والا بوہے باریاں اپنے دورکا مقبول ترین گیت تھا جوآج بھی زبان زدعام ہے، یہ حدیقہ کے البم روشنی میں شامل کیا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں