سعدیہ جاوید 23

حافظ صاحب کو میئر کراچی سے چِڑ ہوگئی ہے،انہیں دوسروں کا کام برا اور اپنا اچھا سمجھنے کی بیماری لاحق ہو چکی ہے،ترجمان سندھ حکومت

کراچی(رپورٹنگ آن لائن)ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے امیرِ جماعتِ اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حافظ صاحب آج کام کی بات نہیں، بلکہ پروپیگنڈہ اور جھوٹ پھیلانے والے اپنے ٹائون چیئرمینز کو خراجِ تحسین پیش کر رہے تھے۔

حافظ صاحب لاہور جا کر بھول گئے ہیں کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اپنا کام تھرڈ پارٹی کے ذریعے انجام دیتا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ٹائون چیئرمینز کے قبضوں کی کوشش ناکام ہونے پر، حافظ صاحب کو میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب سے چِڑ ہوگئی ہے۔انہیں دوسروں کا کام برا اور اپنا اچھا سمجھنے کی بیماری لاحق ہو چکی ہے۔

ان کے ٹان میں جو نالے اور صفائی کے کامیاب انتظامات ہوئے، ان کی کارکردگی سے پورا کراچی واقف ہے۔ سعدیہ جاوید نے کہا کہ لگتا ہے حافظ صاحب کو الطاف برالوی روڈ یاد ہی نہیں آتا، کبھی اس پر بھی بات کر لیں۔ جماعت اسلامی کی منافقت پر مبنی سیاست کا اصل چہرہ اب سب کے سامنے آ چکا ہے۔یہ لوگ پرانی کیسٹ کی طرح ہر بار وہی بات دہراتے رہیں گے، مگر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت میں کراچی ترقی کی راہ پر گامزن رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں