سعدیہ فیصل 51

جین زی میری والدہ کے بیان کے حقیقی معنی نہیں سمجھتے، سعدیہ فیصل

کراچی(رپورٹنگ آن )شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ صبا فیصل کی صاحبزادی و اداکارہ سعدیہ فیصل نے کہاہے کہ جین زی میری والدہ کی رائے کے پیچھے چھپے حقیقی معنی نہیں سمجھتے۔ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے سعدیہ فیصل سے سوال کیا گیا کہ آیا وہ اپنی والدہ کے بیانات سے متفق ہیں یا نہیں اور کیا وہ ان کے وائرل ہونے والے خیالات کو قبول کرتی ہیں؟

انہوں نے جواب میں کہا کہ ان کی والدہ نے زندگی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے سے پیچھے نہیں ہٹتیں۔ ان کے مطابق جین زیڈ اکثر ان کے بیانات پر تنقید کرتے ہیں، لیکن وہ ان خیالات کے پیچھے موجود اصل معنی کو سمجھنے میں ناکام رہتے ہیں۔اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ اپنی والدہ کے بیانات سے اتفاق کرتی ہیں کیونکہ یہ خیالات حقیقی زندگی کے مشاہدات اور تجربات پر مبنی ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں