دوستین خان 45

جلد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹایا جائے گا، دوستین خان کا عویٰ

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سینیٹر دوستین خان ڈومکی نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کو ہٹایا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی لاکر وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کی مشاورت سے لایا جائے گا۔

دوستین خان ڈومکی نے کہاکہ موجود وزیراعلیٰ نے پی پی اور مسلم لیگ ن کی قیادت کو مایوس کیا۔دریں اثناء پیپلزپارٹی صادق عمرانی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی تبدیلی سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، دوستین ڈومکی کو کچھ تحفظات ہیں تو وہ لیگی قیادت کے سامنے رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی کو تمام اتحادی جماعتوں کا مکمل اعتماد اور حمایت حاصل ہے، معاملہ پارٹی قیادت کے سامنے رکھیں گے، حتمی فیصلہ قیادت کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں