جرمن چانسلر

جرمنی کایوکرین کو 14 جنگی ٹینک فراہم کرنے کااعلان

برلن(رپورٹنگ آن لائن)جرمنی نے مقامی طور پر تیار کردہ لیپرڈ ٹینک یوکرین کو فراہم کرنے کی منظوری دیدی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکومتی ترجمان اسٹیفن ہیبسٹرائٹ نے کہاکہ14لیپرڈ ٹینکوں کی ایک کمپنی یوکرین کو فراہم کی جائے گی۔انہوںنے کہاکہ ہم دیگر یورپی ملکوں کو بھی اپنے ٹینک یوکرین بھیجنے کی منظوری دے رہے ہیں تاکہ وہ دو ٹینک بٹالین تشکیل دے سکے۔

خیال رہے کہ کئی ہفتوں سے یوکرین جرمنی سے لیپرڈ ٹینک فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہا تھا۔جرمن چانسلر اولاف شولز کی جانب سے منظور کردہ پیکیج کے تحت یوکرینی فوج کو ٹینک چلانے کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ، لاجسٹکس، اسلحہ اور مینٹیننس کی تربیت بھی جائے گی۔