ثمینہ پیرزادہ 169

ثمینہ پیرزادہ کا ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن) سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ملک کی موجودہ صورتحال پر کہا ہے کہ عوام ملک میں فوراََ عام انتخابات چاہتے ہیں۔ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد سامنے آنیوالی صورتحال پر ردِعمل دیا ہے۔اْنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ہم ملک میں عام انتخابات چاہتے ہیں’۔

اْنہوں نے عمران خان کی حمایت میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے والی عوام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’لوگوں کی طاقت زندہ آباد’۔اْنہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’بلّے بئی بلّے، شاندار ملک کی شاندار عوام’۔ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کے بارے میں اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ ہاں، وہ لاڈلا ہے، وہ ہمارا لاڈلا ہے’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں