ڈینگی 35

تھرپارکر،8مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

تھرپارکر(رپورٹنگ آن لائن)تھر پارکر کے قصبے اسلام کوٹ کے صحت مرکز میں آنے والے 8مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہو گئی۔ہسپتال انتظامیہ نے بتایاہے کہ رواں ماہ مختلف دیہات سے آنے والے 38افراد میں ڈینگی وائرس پایا گیا۔

دوسری جانب مکینوں نے دعویٰ کیا ہے کہ گاؤں میں 40سے زائد افراد ڈینگی میں مبتلا ہیں۔شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرہ گاؤں میں میڈیکل کیمپ اور مچھر دانیاں فراہم کی جائیں۔محکمہ صحت کے مطابق کچھ دیہات کے پانی کے نمونوں میں ڈینگی وائرس کی افزائش کی تصدیق ہوئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں