محمود خان 148

تمام مخالف جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکے‘ محمود خان

پشاور (رپورٹنگ آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا کہ تمام مخالف جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکے۔ہنگو ضمنی انتخابات کے نتائج سے متعلق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہنگو ضمنی انتخابات میں کامیابی پر پارٹی امیدوار ندیم خیال اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدوار پر بھر پور اعتماد کرنے پر ہنگو کے عوام کا مشکور ہوں، تمام مخالف جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہیں کر سکے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی مخالف جماعتوں کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا، یہ ضمنی انتخابات آنے والے عام انتخابات کی ایک جھلک ہیں۔محمود خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہی وجہ ہے وہ انتخابات سے بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں، ضمنی انتخابات کے نتائج نے ثابت کردیا کہ عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کا مزید کہنا تھا کہ ہنگو کے عوام نے واضح پیغام دیا کہ وہ امپورٹڈ حکومت کو تسلیم نہیں کرتے، آنے والے عام انتخابات میں بھی ان جماعتوں کو بری طرح شکست ہوگی۔

واضح رہے کہ غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 ہنگو میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مارلیا۔

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا وقت 5 بجے ختم ہونے کےک بعد گنتی کا عمل شروع ہوا ، جس کے بعد نتائج کا سلسلہ شروع ہوا۔غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار ندیم خان 21 ہزار 583 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں جب کہ جمعت علمائے اسلام کے امیدوار مفتی عبید 17 ہزار 153 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں