لاہور(رپورٹنگ آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہبا ز شریف نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون میں مبتلا ترک صدر اور ان کی اہلیہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے،
سوشل میڈیا پر جاری اپنی ٹوئٹ میں کہاکہ ترک صدر رجب طیب اردگان اور میڈم ایمن اردگان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کے لیے میری انتہائی مخلصانہ دعائیں اور نیک خواہشات ہیں،شہباز شریف نے مزید کہاکہ اللہ تعالی انہیں صحت کاملہ عطا فرمائے!









