مریم اورنگزیب

بے شرم، نالائق، نااہل، چور، کشمیر فروش کا مذہب کارڈ فیل ہوگیا، مریم اورنگزیب

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ بے شرم، نالائق، نااہل، چور، کشمیر فروش کا مذہب کارڈ فیل ہوگیا۔ اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہاکہ عمران خان نے گورننس، معیشت، خارجہ تعلقات تباہ کئے، ان کا احتساب بیانیہ فیل ہوا، انہوں نے خارجہ تعلقات تباہ کئے۔

وفاقی وزیر نے کہاکہ عمران خان کا امریکی سازش کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے،عمران خان فارن ایجنٹ، ہیروں اور توشہ خانہ کا چور ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ شہدا کے خلاف مہم میڈیا اور سیاسی مخالفین پر ظلم کرنے والا شہباز شریف کو نہ بتائے کشمیر پر کیا کرنا ہے۔