لندن (رپورٹنگ آن لائن)انگلینڈ کے سابق کپتان بین اسٹوکس نے ایشز سیریز کے لیے ٹیم میں ممکنہ واپسی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے انہیں گمراہ کن قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں ہنگامی بنیادوں پر دستیابی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
آئی پیپر اسپورٹ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بین اسٹوکس دو شرائط کے ساتھ ایشز سیریز کے لیے واپسی پر غور کرسکتے ہیں تاہم اسٹوکس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے مداحوں کو یہ خبر پڑھنے کے لیے رقم خرچ نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔انہوں نے لکھا کہ اس خبر کی سرخی مکمل طور پر گمراہ کن ہے اور ایشز میں واپسی سے متعلق دعوے میں بالکل حقیقت نہیں ہے۔بین اسٹوکس نے جون 2026 میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
ان کا آخری بین الاقوامی میچ نیوزی لینڈ کے خلاف ٹرینٹ برج میں کھیلا گیا ٹیسٹ تھا۔35 سالہ آل راؤنڈر 2019 کی ایشز سیریز میں ہیڈنگلے ٹیسٹ کے دوران ناقابلِ فراموش 135 رنز کی اننگز کھیل کر انگلینڈ کو تاریخی فتح دلانے کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔انہوں نے اسی سال انگلینڈ کی ورلڈ کپ جیت میں بھی اہم کردار ادا کیا تھا۔آئندہ ایشز سیریز نومبر 2027 میں انگلینڈ میں شیڈول ہے تاہم اسٹوکس کے تازہ بیان نے ان کی واپسی کی قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے۔









