بینک 113

بینک سے رقم نکلوانے پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں تبدیلی

لاہور( رپورٹنگ آن لائن)بینکوں سے راقم نکالنے پر نان فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دی گئی جبکہ اس ٹیکس کے اطلاق کی حد بھی 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دی گئی ۔میڈیا رپورٹ میں چیئرمین ایف بی آر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بجٹ تقریر میں ایک غلطی کے باعث ٹیکس کی شرح ایک فیصد بتائی گئی تھی جبکہ اصل تجویز کردہ شرح 0.8 فیصد ہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں