سیدناصرحسین شاہ 15

بلا تفریق خدمت پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت کا منشور ہے، سیدناصرحسین شاہ

کراچی (رپورٹنگ آن لائن)کراچی شہر کے تمام مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کررہے ہیں اور عوامی مفاد کے تمام منصوبوں کو جلد مکمل کرکے شہر کی رونقوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ اس بات کا اظہار صوبائی وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحاین شاہ نے اپنے دفتر میں پی ٹی آئی کے منتخب ٹائون چیئرمینز اور یو سی چیئرمین کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بات کرتے ہوئے کہا۔

اس موقع پر وزیر اعلی کے مشیر سید نجمی عالم بھی موجود تھے۔ وفد نے سیدناصرحسین شاہ کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وفد کا کہنا تھا کہ ترقیاتی کاموں کے فنڈز مہیا نہیں کئے جاتے جس کی وجہ سے عوامی فلاح و بہبود کے کاموں میں مسائل درپیش ہیں اور کام تعطل کا شکار ہیں۔ اینٹی کرپشن کی جانب سے مسلسل تنگ کیا جاتا ہے جس سے کام کرنے میں مشکلات ہوتی ہیں۔

وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ سندھ حکومت منتخب نمائندوں کو مکمل سپورٹ کرے گی اور ان کے مسائل فوری حل کئے جائیں گے تاکہ عوامی مفاد کے کاموں میں درپیش رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔ چیئرمین بلاول بھٹو ذرداری کی خصوصی ہدایات ہیں کہ شہریوں کو درپیش مسائل کو ہنگامی بنیادوں پر حل کرکے عوام کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت بلاتفریق خدمت پر عمل پیرا ہے۔ شہر قائد کو امن کا گہوارہ بنانا پاکستان پیپلزپارٹی کی کوششوں کا نتیجہ ہے۔ پی ٹی آئی وفد کی جانب سے وزیر بلدیات کو پھولوں کا تحفہ پیش کیا گیا اور روائتی اجرک پہنائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں