سلیم حیدر خان 56

بطور گورنرغریبوں کی مدد نہ کر سکا تو میرا ضمیر مطمئن نہیں ہو گا: سردار سلیم حیدر

لاہور(رپورٹنگ آن لائن) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ غریبوں کی مدد نہ کر سکا تو میرا ضمیر مطمئن نہیں ہو گا۔

پنجاب کے ضلع اٹک کے لنگر گاؤں گھنڈیاں میں سردار سلیم حیدر خان نے دورے کیا جہاں عوام اور نوجوانوں نے موٹرسائیکل ریلی پر شاندار استقبال کیا۔

اپنے دورے کے دوران لنگر گاؤں میں ذاتی کاوشوں سے سولر واٹر سپلائی کا افتتاح بھی کیا، افتتاح کی تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اٹک کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔پیپلزپارٹی عوامی ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ( ن) سے اتحاد ملکی مفاد میں ہے، (ن) لیگ کے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے عوامی فلاحی منصوبوں کے افتتاح میرے ساتھ آئیں مھجے خوشی ہو گی، ہم نے مل کر اٹک کی عوام خدمت کرنی ہے اور مشکلات سے نکالنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر گورنر پنجاب کی سیٹ پر بیٹھ کر غریبوں کی مدد نہ کر سکا تو میرا ضمیر مطمئن نہیں ہو گا، اٹک کی عوام کے فلاحی منصوبوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عوام کے دشمن ہیں، پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑتی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہوں گے، امریکہ اور ایران کی جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کر کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تاریخ رقم کر دی۔

سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں