شیری رحمان 28

بریسٹ کینسر ، روزانہ 100 خواتین جاں بحق ، شیری رحمن

اسلام آباد(رپورٹنگ آن لائن)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے بریسٹ کینسر سے متعلق آگاہی کے عالمی دن پر پیغام میں کہا کہ بریسٹ کینسر پاکستانی خواتین میں سب سے عام مرض بن چکا ہے.

ہر نو میں سے ایک پاکستانی خاتون کو زندگی میں بریسٹ کینسر کا خطرہ ہے ، پاکستان میں روزانہ سو سے زائد خواتین بریسٹ کینسر سے جاں بحق ہو رہی ہیں، بریسٹ کینسر کی تاخیر سے تشخیص خواتین کی جانوں کے ضیاع کی بڑی وجہ ہے ۔

بریسٹ کینسر پاکستانی خواتین میں نسبتاً کم عمری میں ظاہر ہوتا ہے مگر شرم و حیا کے غلط تصورات خواتین کو علاج سے روکتے ہیں ، بریسٹ کینسر کے بارے میں شعور کافی نہیں، عملی اقدامات ناگزیر ہیں ، اس جنگ میں سب کو مل کر عملی کردار ادا کرنا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں