ملزم عزیزالرحمان 190

بدفعلی کیس، ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو بدفعلی کرتا رہا، مدعی کا بیان

لاہور (رپورٹنگ آن لائن ) مدرسے کے طالب علم کے ساتھ بدفعلی کے الزام میں گرفتار ملزم عزیزالرحمان کے مقدمے کا چالان سامنے آگیا ہے۔ عدالت میں جمع کروائے گئے چالان میں عزیزالرحمان 3بیٹوں سمیت ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

چالان میں بتایا گیا ہے کہ ٹرائل میں9 افراد بطور گواہ عدالت میں پیش ہوں گے۔ مدعی نے بیان دیا ہے کہ ملزم3 سال تک ہر جمعہ کو نماز سے پہلے بدفعلی کرتا رہا اور ملزم نے اثر و رسوخ کی بنا پر متاثرہ طالبعلم کو بدفعلی پر راضی کیا۔ چالان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ متاثرہ طالبعلم نے ملزم کی ویڈیوز اورآڈیو رکارڈ کیں اور ملزم کے بیٹوں نے متاثرہ طالبعلم کوسنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔

ملزم عزیزالرحمان کے کمرے میں موجود صوفے اور پردے ویڈیو سے مشابہت رکھتے ہیں اورآڈیو اور ویڈیوز کی بنیاد پر ملزم عزیزالرحمان کو جامعہ منظور اسلامیہ سے فارغ کردیا گیا۔پولیس نےچالان میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ گواہوں کو طلب کرکے ٹرائل شروع کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں