بجلی صارفین 40

بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر، فی یونٹ بجلی ایک ماہ کیلئے سستی ہونے کا امکان

اسلام آباد (رپورٹنگ آن لائن)بجلی صارفین کیلئے اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلئے 65 پیسے فی یونٹ کمی ہونے کا امکان ہے۔

سی پی پی اے نے جون کیلئے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی جس میں جون کیلئے 65 پیسے بجلی فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

نیپرا 30 جولائی کو سی پی پی اے کی درخوست پر سماعت کریگا، کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں