جنرل ڈین کین 15

ایران کیخلاف بڑے حملے ممکن مگر اسلحہ ذخائر میں کمی ہوگی، امریکی جنرل

واشنگٹن(رپورٹنگ آن لائن) امریکا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا ممکن ہے ، لیکن اس سے امریکی فوج کے پاس موجود میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو جائیں گے۔

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین جنرل ڈین کین نے نجی طور پر خبردار کیا ہے کہ ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر فوجی کارروائیاں دوبارہ شروع کرنا ممکن تو ہے ، لیکن اس سے امریکی فوج کی سینٹرل کمان کے پاس موجود انٹرسیپٹر میزائلوں کے ذخائر خطرناک حد تک کم ہو جائیں گے۔ادھر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے پاس دنیا میں کسی بھی ملک سے کہیں زیادہ اسلحہ موجود ہے، بلکہ ہماری ضرورت سے بھی کہیں زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں