ٹرمپ 8

ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا، مزید کارروائی بھی کر سکتے ہیں، ٹرمپ

واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو مزید امریکی حملوں کی دھمکی دے دی۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو وائٹ ہاس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف جنگ کا آغاز سابق امریکی صدور کو بہت پہلے کر دینا چاہیے تھا۔انہوں نے کہا کہ امریکا نے ایران کو بری طرح نقصان پہنچایا ہے اور وہ مزید کارروائی بھی کر سکتا ہے۔

امریکی صدر نے ایک بار پھر اس موقف کا اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف کارروائی کی سیاسی قیمت سے میں ابتدا ہی سے آگاہ تھا لیکن میرے نزدیک تہران کو جوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں