عباس عراقچی 7

ایران چند روز میں امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب دے گا،عباس عراقچی

تہران(رپورٹنگ آن لائن)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کے خاتمے کیلئے مذاکراتی عمل جاری ہے اور تہران آئندہ چند روز میں امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب دے گا۔عباس عراقچی نے کہاکہ ایران اور امریکا کے درمیان ثالثوں کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے، جبکہ ایران نے امریکا کے سامنے پیش کی گئی اپنی تجاویز کو سات روزہ منصوبے کا نام دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ کے مطابق ایران نے امریکا کی جانب سے دی گئی تجاویز کا موقف سن لیا ہے اور ان کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی تجاویز پر غور مکمل کرنے کے بعد ایران آئندہ چند روز میں واشنگٹن کو باضابطہ جواب دے گا۔عباس عراقچی نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکراتی عمل جاری ہے، تاہم حتمی جواب ایران کے جائزے اور مشاورت کے بعد دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں