عالمی جوہری ادارہ 128

ایران معائنہ کاروں کو ورکشاپ تک ضروری رسائی سے انکارکر رہا ہے،عالمی جوہری ادارہ

تہران( رپورٹنگ آن لائن)اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی کے عالمی ادارے کوابھی تک ایران میں ٹیسا کاراج سنٹری فیوج پارٹس ورکشاپ میں نگرانی کے کیمرے دوبارہ نصب کرنے کے لیے رسائی نہیں دی جارہی ہے حالانکہ یہ اقدام ایران اور چھے عالمی طاقتوں کے درمیان طے شدہ جوہری معاہدے کی بحالی کے لیے ضروری ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ویانا میں قائم آئی اے ای اے کی جاری کردہ دوسری سہ ماہی رپورٹ میں کہی گئی ۔اس میں کہا گیا کہ جوہری توانائی ایجنسی کے بین الاقوامی انسپکٹروں کوایران کی جوہری تنصیبات میں متعین سیکورٹی حکام کی جانب سے ضرورت سے زیادہ جسمانی تلاشیوں کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں