مراد علی شاہ 23

ایران اور امریکا پاکستان پر اعتماد کر کے اسلام آباد آئے، مراد علی شاہ

کراچی(رپورٹنگ آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ایران اور امریکا پاکستان پر اعتماد کر کے اسلام آباد آئے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو قوتیں بات کرنے پر آمادہ نہیں تھیں انہیں مذاکرات کی میز پر لایا گیا، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے یہ سب ممکن ہوا، ایران امریکا مذاکرات پر حکومت نے پیپلزپارٹی کو اعتماد میں لیا۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں میٹنگ کی، مشکل وقت میں قوم کو متحد رکھنے میں کردار ادا کیا، بلاول بھٹو کے پاس کوئی عہدہ نہیں لیکن وہ ایران امریکا مذاکرات کیلئے متحرک تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں