7

ایران آبنائے ہرمز کا محافظ ہے اور ہمیشہ رہے گا، ٹرمپ ٹول بہت زیادہ ہے،عباس عراقچی

تہران(رپورٹنگ آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ہمیشہ سے آبنائے ہرمز کا محافظ رہا ہے اور ہمیشہ رہے گا۔

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران آبنائے ہرمز پر ٹول ٹیکس لینے میں منصفانہ رویہ اختیار کرے گا۔

ایرانی وزیر خارجہ کا یہ بیان امریکی صدر کے اس بیان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی دوبارہ شروع کریں گے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تمام کھیپوں پر 20 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

عباس عراقچی نے ٹرمپ کے بیان کے جواب میں ایکس پر اپنے پیغام میں لکھا کہ امریکی صدر بالکل درست کہتے ہیں، جو بھی آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کو محفوظ اور پُرامن گزرگاہ فراہم کرتا ہے، اسے اس خدمت کا معاوضہ ملنا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ ہم آبنائے ہرمز پر خدمات کے معاوضہ میں منصفانہ رویہ اختیار کریں گے کیونکہ (ٹرمپ کی) 20 فیصد فیس بہت زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں