شہباز گل 291

اپوزیشن بچوں کے وزیراعظم شہباز شریف کو اسمبلی سے لے جائیں، شہباز گل

اسلام آ باد (رپورٹنگ آن لائن ) ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اپوزیشن بچوں کے وزیر اعظم شہباز شریف کو اسمبلی سے لے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ اپوزیشن سے گزارش ہے کہ بچوں کے وزیر اعظم شہباز شریف کو اسمبلی سے لے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ وہیں پر اڑے بیٹھے ہیں کہ میں نے وزیر اعظم بن کر ہی جانا ہے۔ انہیں بتائیں کھیل ختم ہوا۔ اب فیصلہ عوام نے کرنا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک پیغام میں شہباز گل نے لکھا کہ آج آزادی ،خودداری، قومی غیرت ، وفاداری اور عمران خان کا دن ہے، آج عمران خان کا دن ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں