واشنگٹن (رپورٹنگ آن لائن)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی اور امریکی میڈیا پر شدید تنقید کرتے ہوئے باور کرایا ہے کہ صدارتی انتخابات میں ان کی فتح ایک تاریخی کامیابی تھی۔ انتخابات کے موقع پر انھیں اپنے خلاف ایک منفی اور غیر معمولی میڈیا مہم کا سامنا کرنا پڑا۔
ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ انہوں نے پوری ڈیموکریٹک پارٹی کے خلاف بھاری کامیابی حاصل کی ہے۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ انہوں نے 86 فی صد کائونٹیوں میں فتح حاصل کی، جو 2750 کے مقابلے میں 525 بنتی ہیںاور الیکٹورل کالج میں 226 کے مقابلے میں 312 ووٹ حاصل کیے۔









